غزہ میں 5 ہزار 500 خواتین کے ہاں اسی مہینے ولادت متوقع ہے

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین کو طبی سہولیات تک رسائی نہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 5 ہزار 500 خواتین کے ہاں اسی مہینے ولادت متوقع ہے، غزہ میں حاملہ خواتین کو فوری دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں فریقین عالمی انسانی حقوق قوانین کے تحت ذمے داری پوری کریں۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار 900 ہوگئی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں 64 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے 856 بچے اور 936 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔