مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی

تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مزدور تعمیراتی کام کے لیے تربت میں تھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔