بلدیاتی اداروں کے 70فیصد ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں: لالہ رحیم

چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاون لالہ رحیم نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے 70فیصد ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں،

میں نے اپنے ٹاون میں طویل عرصے سے 190 غیر حاظرملازمین کو فارغ کرنے کیلئےقانونی کارروائی کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ بلدیات کو خط لکھ دیا ہےاصل میں کے ایم سی ،کے ڈی اے اور دیگر اداروں کے افسران شہر کی ترقی میں رکاوٹ اور کام خراب کر رہے ہیں انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ سہراب گوٹھ ٹاون کےقیام کے بعد ڈی ایم سی شرقی سے 274 ملازمین ٹرانسفر ہو کر آئے لیکن ان میں سےایک سال سے زائد گزرنے کے باوجود صرف 84ملازمین نے جوائننگ دی صرف ان لوگوں کو تنخواہ دے رہا ہوں بہت پریشر آیا میرے دفتر کی ریکارڈنگ کر کےایک سیاسی پارٹی کے دفتر پہنچائی جا رہی ہےلیکن میں نے کہہ دیا ہے جو کام کرے گا اسے تنخواہ دوں گاچیرمین نے کہا کہ شہر میں اس وقت کئی بلدیاتی ادارے اور اتھارٹیز موجود ہیں جس کے باعث مسائل حل نہیں ہو پاتے۔