8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا:راشد لنگڑیال

بجلی چوری سے متعلق سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اعداد شمار جاری کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے بتایا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر اب تک 35 کروڑ 20 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری پر لیسکواور میپکو میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کام ہو رہا ہے۔