9مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی، عمر تنویر بٹ کی اپنے اعترافی بیان کی تردید

سانحہ 9 مئی کے راولپنڈی کے 14 درج مقدمات میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف وعدہ معاف گواہ اور اعترافی جرم 164 سیکشن کے بیانات کی تردید کر دی۔

عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے دونوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی اعترافی بیان نہیں دیا اور پولیس موقف جھوٹ ہے، بانی چیئرمین نے ہمیشہ پرامن احتجاج کی ہدایت کی۔

دونوں نے عدم ثبوت پر بری کرنے کی درخواستیں بھی دائر کر دیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے روبرو آج واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ پیش ہوئے۔