رانا ثناء اللّٰہ کے دفتر پر حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے فیصل آباد کے دفتر پر گزشتہ رات حملے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

رانا ثناء اللّٰہ کے دفتر پر حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کروادی ہے۔

ن لیگی رہنما میاں ضیاء الرحمان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے دفتر پر پی ٹی آئی کارکن کے حملے کے خلاف درخواست تھانا سمن آباد میں جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فرخ حبیب اور وارث عزیز کے اشتعال دلانے پر 125 کے قریب افراد نے رانا ثناء اللّٰہ کے دفتر پر حملہ کیا۔

درخواست کے متن کے مطابق اس دوران مشتعل افراد نے پتھراؤ بھی اور وہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔