ایف آئی آر کے اندارج کیلئے درخواست موصول نہیں ہوئی: ڈی پی او گجرات

ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے اندارج کیلئے درخواست موصول نہیں ہوئی، اس کا فیصلہ پنجاب حکومت کی سطح پر کیا جائے گا۔

ڈی پی او گجرات سید غضنفر شاہ نے لیک ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ویڈیو کے اندر تھانے کا نقشہ نظر آرہا ہے اور آواز بھی تھانے کے افسر کی ہے ، دوسری ویڈیو تھانے کی نہیں کسی اور مقام کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہا ہم نے ارد گرد کی تمام چھتوں کا رات کوتفصیلی جائزہ لیا ہے، ہمیں کسی چھت سے کوئی ایساخول نہیں ملا، جس سے کہہ سکیں کہ وہاں سے فائر ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے گفتگو میں کہا تھا کہ جب کنٹینرپر تھا تو ایک دم گولیوں کا ایک برسٹ آتا ہے، گر جاتا ہوں، ایک برست الٹے ہاتھ کی طرف سے آتا ہے دوسرا سامنے سے آتاہے، 2 آدمی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب گر رہا ہوتا ہوں میرے اوپر سے گولیاں جاتی ہیں، کیونکہ میں گر گیا تھا، میرے خیال میں اوپر جو بیٹھا ہوا تھا اس نے سوچا ہوگا کہ ہم نے انہیں ماریں گے۔