مقدمہ درج کیے بغیر کونسی تفتیش ہو رہی ہے؟:زبیر نیازی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زبیر نیازی نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کیے بغیر کونسی تفتیش ہو رہی ہے؟

لاہور میں شوکت خانم اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زبیر نیازی نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود درج نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک بھی زخمی کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا لیکن ملزم کا بیان وائرل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میں حملے کے کیس میں عمران خان کے رشتہ دار کی حثیت سے نہیں، کارکن کی حیثیت سے مدعی بنا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایف آئی آر ہی ابھی تک درج نہیں ہوئی، تو پوچھنا تھا کہ آپ کون سی تفتیش کر رہے ہیں؟