ترقیاتی کام کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم سےکارساز تک ،ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ترقیاتی کام کی وجہ سے حبیب رحمت اللہ روڈ نیشنل اسٹیڈیم سےکارساز تک آج رات ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔

ٹریفک سیکشن انچارج محمد علی کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ آج پانچ نومبر کی رات ساڑھے دس بجےحبیب رحمت اللہ روڈ پر ہنگامی کام شروع کر رہا ہے جو ممکنہ طور پر صبح تک جاری رہےگا۔

ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ راشد منہاس روڈ، ملینیم چوک، ڈالمیا سے کورنگی، ڈیفنس یا شارع فیصل جانے کے لیے کارساز روڈ پر سفر نہ کریں بلکہ اسٹیڈیم روڈ پر نیو ٹاؤن کی طرف سفر کرتے ہوئے شہید ملت روڈ اور بلوچ کالونی پل کا راستہ اختیار کریں، یا شہری راشد منہاس روڈ سے ڈرگ روڈ کی طرف کا راستہ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شارع فیصل سے نیشنل اسٹیڈیم کے لیے کارساز روڈ استعمال کیا جاسکتا ہے۔