شاہ محمود قریشی کا ہزاروں شہدائے پولیس کی وردی کو گالی دینا افسوس ناک ہے:ترجمان پنجاب پولیس

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے پنجاب پولیس کی وردی کے لیے نازیبا الفاظ کے معاملے پر ترجمان پنجاب پولیس کا بیان سامنے آیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا ہزاروں شہدائے پولیس کی وردی کو گالی دینا افسوس ناک ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر آباد کا واقعہ افسوس ناک ہے، جس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا۔