چاہتا ہوں صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیں: عمران خان

سابق وزیرِ اعظم و پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف سب کچھ اسکرپٹ کے تحت کیا گیا۔

عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے، وزیر آباد میں ہوئے حملے کو 3 دن ہو گئے مگر ہم ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہے۔

عمران خان نے کہا کہ بندوق چلانے والے کا انٹرویو لیک کیا گیا، پولیس کہتی ہے ان پر پیچھے سے دباؤ تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مریم نواز، مریم اورنگزیب اور میاں جاوید نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی بات کی ہے، اس کو ویلکم کہتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ ارشد شریف کو کس سے خطرہ تھا، اس پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سائفر ڈرامہ تھا تو اس کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی جاتی، یہ لوگ سائفر کی تحقیقات سے کیوں ڈرے ہوئے ہیں۔