موٹر وے پولیس نے ملک کی مختلف شاہراہوں پر حدِ رفتار کم کر دی

ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانیں بچانے کے لیے موٹر وے پولیس نے ملک کی مختلف شاہراہوں پر حدِ رفتار کم کر دی ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق حدِ رفتار میں کمی کا فیصلہ حادثات کے تجزیے او ریسرچ کے بعد کیا گیا ہے۔

موٹر وے ایم ٹو لاہور، اسلام آباد، ایم تھری، ایم فور، ایم نائن پر حدِ رفتار میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ کے درمیان لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز کی حد رفتار 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ کے درمیان ایم ٹو پر ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور پر اسپیڈ لمٹ 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر حدِ رفتار 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور پر ایچ ٹی وی کی حدِ رفتار 100 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر ایل ٹی وی 120 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

لاہور سیالکوٹ ایم 11 پر ایچ ٹی وی کی رفتار 100 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے جبکہ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے ایم 14 پر ایل ٹی وی کی حدِ رفتار 120 سے 100 کر دی گئی ہے۔