عمران خان شوکت خانم ہسپتال کو ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے:پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چندے کے پیسے سے بنے ہسپتال کو عمران خان اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں پرویز رشید نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال سرکار کی دی گئی زمین اور عوام کے دئیے چندوں سے تعمیر ہوا، شوکت خانم ہسپتال صدقے اور زکوٰة سے اخراجات پورے کرتا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان شوکت خانم ہسپتال کو ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پست ذہنیت کی کوئی دوسری ایسی مثال پاکستانی سیاست میں دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

عمران خان لاہور میں اپنے گھر زمان پارک منتقل ہوگئے جہاں وہ قیام کریں گے۔