افغان حکومت نے پہلے امیر ملا عمر کی قبر پر جانے کیلئے عام افراد کو اجازت دے دی

افغان حکومت نے طالبان کے پہلے امیر ملا عمر کی قبر پر جانے کیلئے عام افراد کو اجازت دے دی۔

ترجمان افغان حکومت ذبیح اللّٰہ مجاہد کے مطابق طالبان کے پہلے امیر ملا محمد عمر کی قبر کا احاطہ عام افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ امارات اسلامیہ کے سربراہ اور کابینہ کے ارکان نے امارات اسلامیہ کے سابق رہنما ملا محمد عمر کے مزار پر حاضری دی۔