عمران خان نے جھوٹ بولنے میں گوئبلز ایوارڈ لے رکھا ہے:فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عجیب بات ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 4 گولیاں لگنے کے باوجود خون کا ایک قطرہ بھی نہیں بہا۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے میں گوئبلز ایوارڈ لے رکھا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے جھوٹے بیانیہ کی خاطر ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فوری طبی امداد کے لیے کسی قریبی اسپتال نہ جانا سوالیہ نشان ہے۔