وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف ’شرم الشیخ ماحولیاتی سمٹ‘ میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے۔

وزیراعظم کل7 نومبر کو شرم الشیخ میں کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ ارکان وفد کی صورت میں وزیراعظم کے ہمراہ مصر پہنچے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 7 نومبر کو شرم الشیخ میں کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان کوپ 27 کی تمام اہم کمیٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔

کانفرنس میں 197 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں اور موسمیاتی انصاف پر کارروائی کی ضرورت پر غور ہوگا۔

مصر میں ہونے والی اس کانفرنس کی میزبانی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کر رہے ہیں۔