وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے طیارےکی کراچی میں لینڈ نگ

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے طیارے کو کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں موسم کی خرابی کے باعث طیارے کو لینڈنگ سے منع کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کے کپتان کو جہاز کراچی لے جانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کراچی میں بلوچستان ہاؤس روانہ ہوگئے۔