تمام پاکستانیوں کو مبارک، یہ جیت آپ کیلئے ہے:افتخار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں افتخار احمد نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو مبارک، یہ جیت آپ کیلئے ہے۔

افتخار احمد نے مزید کہا کہ فائنل میں جیت کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، گرین شرٹس نے 16 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے ہیں۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی نصف سنچری سیمی فائنل میچ میں اسکور کی، کپتان نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔