یہ سب کچھ پاکستانیوں کی دعاؤں کی وجہ سے ہے:شعیب اختر

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو یہاں تک پہنچانے میں پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے۔

شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ سب کچھ پاکستانیوں کی دعاؤں کی وجہ سے ہے، تاہم مجھے پہلے ایسا لگتا تھا کہ پاکستان یہاں تک نہیں پہنچے گا اور پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوجائے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی دیکھنے کے بعد شعیب اختر بہت خوش نظر آئے، انہوں نے کہا کہ اب مجھے یقین ہے اس قوم کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے بہت زبردست بولنگ اور بیٹنگ کی، جس پر میں پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔