پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نےآئرلینڈ ویمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آخری ون ڈے میچ میں آئرلینڈ ویمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئر لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ ویمن 50 ویں اوورز میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے لیہا پال نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایمی ہنٹر نے 41اور گیبی لیوئس 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان ویمن کی جانب سے غلام فاطمہ نے 34رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان ویمن نے 47.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ عمیہ سہیل 25 جبکہ سدرا نواز 18 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

گرین شرٹس کی جانب سے صدف شمس نے 72، بسمہ معروف نے 57 اور عالیہ ریاض نے 23 رنز بنائے۔

بسمہ معروف نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے 3000 رنز بھی مکمل کیے۔

غلام فاطمہ پلیئر آف دی میچ اور سدرا امین پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔ پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 12 نومبر سے شروع ہوگی۔