کراچی: نجی ہسپتال کے قریب خاتون لڑکے کی تشدد شدہ لاش چھوڑ کر فرار

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نجی ہسپتال کے قریب سے 12 سال کے لڑکے کی تشدد شدہ لاش ملی ہے، جسے لانے والی خاتون فرار ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ایک خاتون لڑکے کو علاج کے لیے نجی ہسپتال لے کر آئی تھی، ہسپتال میں دورانِ علاج لڑکے کا انتقال ہو گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ خاتون نے ایمبولینس منگوا کر لڑکے کی میت کو سرد خانے بھجوانے کا کہا، جیسے ہی ایمبولینس میت لے کر روانہ ہوئی خاتون غائب ہو گئی۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت کیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔