پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔
لانگ مارچ رکوانے کی درخواست چیئرمین سپریم کونسل برائے انجمن تاجران پاکستان نعیم میر کی طرف سے دائر کی گئی ہے، جس میں وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے نہ روکا گیا تو ملک میں افراتفری کی صورتحال ہوسکتی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں کسی کو تجارتی سرگرمیاں اور امن تباہ کرنے کا حق نہیں دیا گیا۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی کو کھلی جگہوں پر قانون کے مطابق احتجاج کرنے کا حکم دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور لانگ مارچ سے تجارت اور تاجر خطرے سے دوچار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے ایک خاتون رپورٹر بھی جاں بحق ہوچکی ہے، عمران خان خود بھی بدقسمتی سے اسی لانگ مارچ میں زخمی ہوئے ہیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی وجہ سے پی ٹی آئی کارکنوں نے تمام سڑکیں بند کر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹروے کے داخلی راستوں پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جی ٹی روڈ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر رہے ہیں، حکومت کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کا بندوبست کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، تاجروں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقنی بنانے کا بھی حکم دیا جائے۔