پرویز خٹک نے نواز، شہباز ملاقات سے اچھی امیدیں باندھ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما پرویز خٹک نے نواز، شہباز ملاقات سے اچھی امیدیں باندھ لی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات میں اہم تعیناتی پر اچھا فیصلہ ہوگا۔

مانسہرہ میں بات چیت کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جو بھی آرمی چیف آئے وہ ملک کے لیے بہتر ہو۔