سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کیلئے1ارب 20کروڑ جاری کر دیے گئے

غریب مریضوں کیلئے اچھی خبر، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کیلئے1ارب 20کروڑ جاری کر دیے گئے۔

محکمہ خزانہ نے ادویات کی خریداری کے لیے ایک ارب بیس کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔ اس بجٹ سے تمام ہسپتال مریضوں کے لئے ادویات کی خریداری کریں گے۔ محکمہ خزانہ نے بجٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو منتقل کر دیا ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو آپریشنل اخراجات کی مد میں ساٹھ کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال اس گرانٹ سے ہسپتال چلائیں گے۔