پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ناسا کی جانب سے انسانوں کومریخ پربھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں
مریخ پر انسانوں کو بھیجنے میں ابھی کئی برس لگ سکتے ہیں مگر امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔
ناسا کی جانب سے ایک نئی ہیٹ شیلڈ (heat shield) کی آزمائش کی گئی جو زمین کے پڑوسی سیارے پر انسانوں کی لینڈنگ کا اہم ترین جز ثابت ہوگی۔
لوفٹیڈ نامی شیلڈ کسی سیارے کے ماحول میں داخل ہونے کے بعد اندر موجود سامان کو شدید درجہ حرارت سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
زمین پر لوفٹیڈ کی آزمائش کے لیے ناسا نے اسے 10 نومبر کو ایک کمپنی یونائیٹڈ لانچ الائنس (یو ایل اے) کے اٹلس وی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا۔
اس راکٹ کا بنیادی مشن تو ایک موسمی سیٹلائیٹ کو زمین کے مدار میں پہنچانا تھا مگر اس کے ساتھ ساتھ لوفٹیڈ کو بھی اس مشن کا حصہ بنایا گیا۔
ناسا کی جانب سے اس شیلڈ کی تیاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میٹریلز کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ کسی سیارے کے ماحول میں داخل ہوتے ہوئے بہت زیادہ درجہ حرارت کا بھی اس پر کوئی اثر نہ ہو۔
خلا سے زمین پر واپسی آسان نہیں ہوتی اور ناسا کے تخمینے کے مطابق لوفٹیڈ شیلڈ زمین کے ماحول میں 18 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہوئی۔
یو ایل اے نے ایک ٹوئٹ میں اس شیلڈ کو راکٹ سے الگ ہوکر اپنی منزل کی جانب بڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔
اسا نے بھی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں یہ شیلڈ ریاست ہوائی کے قریب سمندر میں اترتے ہوئے دکھائی گئی، جسے ریکوری عملے نے پانی سے باہر نکالا۔
ناسا کے مطابق اس طرح کی شیلڈ مریخ کی سطح پر بڑے اور بھاری بوجھ کو پہنچانے کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
اب ناسا کی جانب سے سنسر اور کیمرا ڈیٹا کے ذریعے شیلڈ کی کارکردگی کا تجزیہ کیا جائے گا جس کو مدنظر رکھ کر اس کا ڈیزائن مزید بہتر بنایا جائے گا۔