شہباز گل نےمیجر (ر) خرم حمید روکھڑی کو پہچاننے سے انکار کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی پارٹی کے رہنما میجر (ر) خرم حمید روکھڑی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

شہباز گل نے سینیئر صحافی حامد میر کی ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ یہ صاحب ہیں کون؟ نہ کبھی پہلے دیکھا نہ سنا ان کے بارے میں ، اللہ جانے کون کون رہنما تحریک انصاف بن کر سامنے آئے گا۔

حامد میر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کچھ مہربان پوچھ رہے ہیں یہ میجر (ر) خرم حمید کون ہے؟ کوئی کہہ رہا ہے کہ عمران خان تو پچھلے ایک سال سے اس آدمی کو ملے ہی نہیں، گستاخی معاف، صرف چند ہفتے قبل عمران خان جلسے سے خطاب کیلئے مظفر آباد پہنچے تو وہاں ان کا استقبال کرنے والوں میں وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ خرم بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ شہبازگل نے 25 اکتوبر 2020 کو میانوالی میں عمران خان اور میجر (ر) خرم حمید روکھڑی کی ملاقات کی تصاویر خود ہی شیئر کی تھیں۔