عمران خان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی :خیبر پختونخوا سے 15 سے زائد پولیس کمانڈوز پہنچ گئے

لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کیلئے خیبر پختونخوا سے 15 سے زائد پولیس کمانڈوز زمان پارک پہنچ گئے۔

پولیس کمانڈوز مان پارک میں عمران خان کی سکیورٹی پرمامورہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کلوز سرکل میں کے پی پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان زخمی ہیں اور ان دنوں لاہور میں زمان پارک کے گھر میں مقیم ہیں۔