معروف اینیمیٹڈ کردار’بیٹ مین’ کو اپنی آواز دینے والے وائس اوور آرٹسٹ چل بسے

معروف اینیمیٹڈ کردار’ بیٹ مین’ کو اپنی آواز دینے والے وائس اوور آرٹسٹ کیون کونروئے 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیون کے قریبی ساتھیوں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے، وائس اوور آرٹسٹ کے انتقال کی وجہ کینسر بنی۔

ان کی قریبی ساتھی نے جمعہ کو فیس بک پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ’کیون کچھ عرصے سے بیمار تھے ،ان کی موت گزشتہ روز ہوئی،ہم سب ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے’۔

امریکا سے تعلق رکھنے والےکیون کونروئے نے90 کی دہائی کے آخر میں پہلی بار اینیمیٹڈ سیریز بیٹ مین میں بیٹ مین عرف بروس وین کا وائس اوور کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کردار مشہور ہوگیا۔

کیون نے 2 دہائیوں سے زائد کئی مشہور اینیمیٹڈ کرداروں کو اپنی آواز دی۔ان کا آخری پراجیکٹ 2019 کی اینیمیٹڈ فلم ‘Justice League vs. the Fatal Five’ تھا۔

وائس اوور آرٹسٹ کی موت نے ان کے مداحوں کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے۔