آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا:خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

اس سے قبل لندن سے خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی اور سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔

تاہم اب وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ نوازشہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری پرفیصلہ ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری کے سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہے، آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔