ملک میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا ہے:فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےکہا ہے کہ ملک میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا ہے۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پانچ دن سے لندن میں بیٹھے ہیں، یہ لوگ تقرریوں کومتنازع بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا جیسا یہ لوگ کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے، ملک میں استحکام تقرریوں سےنہیں الیکشن سے آنا ہے۔