پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ایلون مسک نےآئندہ ہفتے کے آخر تک ٹوئٹر بلیو کی واپسی کا عندیہ دے دیا
ٹوئٹر بلیو کو کمپنی کی جانب سے متعارف کرانے کے چند دن بعد ہی روکنا پڑا تھا مگر اب ایلون مسک نے آئندہ ہفتے کے آخر تک صارفین کے لیے سبسکرپشن پلان دوبارہ پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
کمپنی نے 8 ڈالرز ماہانہ فیس پر مبنی ٹوئٹر بلیو نامی سبسکرپشن پلان کو11 نومبر کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سبسکرپشن پلان کو متعارف کرانےکے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا جس کے باعث کمپنی کو اسے روکنا پڑا۔
ماضی میں اہم شخصیات، صحافیوں یا اداروں کے اکاؤنٹس کو ہی ویری فائیڈ کیا جاتا تھا مگر ٹوئٹر بلیو کے ذریعے کوئی بھی بلیو ٹک حاصل کرسکتا ہے۔
ٹوئٹر بلیو کو رواں ہفتے ہی متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد ٹوئٹر کی آمدنی میں اضافہ کرنا تھا۔
متعدد صارفین نے 11 نومبر کو بتایا تھا کہ ان کے اکاؤنٹ سے بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے۔
جس پر ذرائع نے بتایا تھا کہ کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معروف شخصیات کی نقل کرنے والے جعلی اکاؤنٹس کی روک تھام کے لیے ٹوئٹر بلیو پلان کو روک دیا گیا ہے۔
اب ایلون مسک نے ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر بلیو کی واپسی آئندہ ہفتے کے آخر تک ہوگی۔
خیال رہے کہ 10 نومبر کو ایلون مسک نے ایک ای میل میں ملازمین کو مشکل وقت سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی معاشی صورتحال اچھی نہیں اور دیوالیہ ہونے کا امکان موجود ہے۔
ایلون مسک نے خبردار کیا کہ اقتصادی سست روی کے باعث کمپنی کی بقا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک سبسکرپشن کی آمدنی میں نمایاں اضافہ نہ ہو۔
ایلون مسک کے مطابق کمپنی کی کم از کم 50 فیصد آمدنی سبسکرپشن سے ہونی چاہیے اور اشتہاری بزنس پر انحصار کم کیا جانا چاہیے۔