پرچون اور ہول سیل میں چینی کی قیمت بڑھنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

پرچون اور ہول سیل میں چینی کی قیمت بڑھنے کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوگر کرشنگ سیزن میں تاخیر کی وجہ سے پرچون اور ہول سیل میں چینی کی قیمت بڑھ گئی ہے ۔ ہول سیل میں چینی میں 5 روپے فی کلو اضافہ کے بعد قیمت 90 روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔جبکہ ریٹیل میں چینی 95 روپے سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ان سٹورز کی افادیت ختم ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کم از کم یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔