پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
معروف اداکاروں کا استنبول میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر ترک عوام سے اظہارِ یکجہتی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر ترک عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر استنبول میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’استنبول سے استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہونے کی ایک افسوسناک خبر ملی ہے‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’میں تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاگو ہوں‘۔
اداکارہ وینا ملک نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ترکیہ سے موصول ہونے والی اس افسوسناک خبر پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یہ دل دہلا دینے والی خبر ہے‘۔
اُنہوں نے ترک عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے‘۔
اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’استنبول سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، اللّٰہ ان کی روحوں کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے‘۔
اس کے علاوہ، معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب نے اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ’استنبول میں تقسیم اسکوائر پر حملے کی خبریں خوفناک ہیں!‘
اُنہوں نے لکھا کہ’اللّٰہ تعالیٰ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، ترکیہ کے لیے بہت ساری دعائیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دھماکا تقسیم اسکوائر پر ہوا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، استنبول دھماکے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترک وزیرِ داخلہ کے مطابق، ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر بم نصب کیا تھا۔
اس گرفتاری کے بعد ترک وزیر نے کردستان ورکرز پارٹی کو حملے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔