سردی کی شدت بڑھتے ہی ایل پی جی مہنگی ہوگئی

سردی کی شدت بڑھتے ہی ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ،مافیہ نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے کا اضافہ کردیا ،ایل پی جی شہر میں 212 سے 220 روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سردی کی شدت بڑھتے ہی ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، مافیہ نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے کا اضافہ کردیا،ایل پی جی شہر میں 212 سے 220 روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔

ایل پی جی کی سرکاری قیمت اوگرا کیجانب سے 204 روپے فی کلوگرام مقرر ہے،صارفین نےضلعی انتظامیہ سے گراں فروش مافیہ کےخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔