چمن پاک افغان بارڈر:ایف سی اہلکار کی شہادت کے بعد بارڈر پرکشیدگی برقرار

چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ اور ایف سی اہلکار کی شہادت کے بعد بارڈر پرکشیدگی برقرار ہے اور باب دوستی آمدروفت اور تجارت کے لیے بند ہے۔

ڈپٹی کمشنر حمید زہری کے مطابق سرحد کے دونوں جانب ہزاروں پاکستانی اور افغان شہری پھنس گئے ہیں، بارڈر پر شام7 سے رات 9 بجے تک شہریوں کو آمدورفت کی اجازت دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مطالبہ ہےکہ افغان حکام حملہ آور کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کریں۔

حمید زہری کے مطابق اس معاملے پر کابل اور اسلام آباد سطح پر رابطے جاری ہیں، فلیگ میٹنگ کا انعقاد بھی کسی بھی وقت ممکن ہے۔