اسلام آباد ہائیکورٹ :مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنائے جانے کے خلاف درخواست ناقابل قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنائے جانے کے خلاف درخواست ناقابل قرار دے کر خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مخصوص نشست پر مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیربنانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے شہری طالب حسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیاہےکہ قانون واضح ہے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر وفاقی وزیر بن سکتا ہے، قانون میں ایسا کچھ نہیں کہ مخصوص نشست پر منتخب ممبر وفاقی وزیر نہیں بن سکتا، ممبر اسمبلی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت تعینات کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔