فواد چوہدری کا بزنس مین عمر فاروق کے بیان پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواہد چوہدری کا دبئی میں مقیم بزنس مین عمر فاروق کے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب عمران خان پر کوئی کیس نہیں ملا تو یہ کیس بنایا گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی ، یہ گھڑی ان کے ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر شدہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کیس یہ بنایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے عمران خان کو مہنگی گھڑی تحفے میں دی ، وہ گھڑی توشہ خانہ سے خرید کر مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کردی گئی۔ 5 ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیر اعظم کو تحفے میں نہیں دی گئی۔