روس کی جانب سے یوکرین پر پے در پے حملے

روس کی جانب سے یوکرین پر پے در پے حملے، توانائی کے 15مراکزکو نشانہ بنانے کے ساتھ تقریبا سو میزائل داغ دیے، یوکرینی دارالحکومت سمیت کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے۔

یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے قصبے میں بھی دھماکا، پولش میڈیا کا دعوی ہے کہ پولینڈ کی سرزمین پر دو روسی راکٹ گرنے سے دو اموات ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم پولینڈ کی جانب سے نیشنل سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولینڈ پر روسی میزائل حملوں کی خبروں کے حوالے سے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ صورتحال کاجائزہ لینا شروع کردیا ہے تاہم ابھی تصدیق کیلئے معلومات نہیں کہ پولینڈ میں میزائل حملہ ہوا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے پولینڈ میں حملے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پولش میڈیا کے دعوے کو اشتعال انگیز اور کشیدگی بڑھانے کی کوشش قراردے دیا ہے۔