گوگی، پیرنی اورکپتان، لوٹ کےکھاگئے پاکستان:مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے انتشار کے باعث ملک کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان پر حملے کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا، یہ معمہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امریکا، بھارت، اسرائیل اور عمران خان کے نشانے پر ہے، حقائق سامنے آگئے ہیں کہ اصل قصہ کہانی کیا ہے، قومی ادارے کی عزت و وقار کو خاک میں ملانا عمران خان کا ایجنڈا ہے ، عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ اپنی چوری کو چھپانے کیلئے یہ حرکتیں کررہے ہیں، قیمتی گھڑی جسےآپ کوتوشہ خانہ میں رکھنا تھا آپ نے بیچ دیا، یہ کرپشن کا چھوٹا سا گینگ ہے، آج پیرنی اور گوگیوں کی حکومت ہے، گوگی، پیرنی اورکپتان، لوٹ کےکھاگئے پاکستان۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ کل تک امریکی سازش بیانیہ تھاجس سے ہمارے بین الاقوامی تعلقات آپ نے خراب کیے، ملک کے اندر تشدد اور عدم برداشت کو آپ نے فروغ دیا، اگر یہ غداری نہیں تو اور کیا ہے؟ ساری زندگی سیاست کی، اختلاف کیا لیکن ہم نے قومی وحدت کی سیاست کی، آج تم نے سیاسی اقدار پامال کردی ہیں۔