عمران خان کو گھڑی کی خرید اور فروخت کی ٹریل دینا پڑے گی:خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے کے حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کے ہر اس ممبر کے خلاف کرمنل کیس بنے گا جس نے اسکی قیمت کا تخمینہ لگایا ہے۔

کیپٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گھڑی کی خرید اور فروخت کی ٹریل دینا پڑے گی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کو خطرہ نہیں، یہ ٹیکس اتھارٹی کا معاملہ ہے۔

میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ عمران خان نے گھڑی کی فروخت کو اپنے ٹیکس ریٹرنز میں بتایا ہوا ہے اگر کوئی اعتراض ہوتا تو ایف بی آر کو اعتراض ہوتا۔