وفاقی حکومت کا نوجوانوں کو بزنس کیلئے 20 لاکھ اور ٹیکنیکل سپوٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ،وفاقی حکومت نے ایوارڈز انٹری کی تایخ 30 نومبر تک توسیع کر دی،ایوارڈ جیتنے والے نوجوانوں کو حکومت بزنس کیلئے 20 لاکھ اور ٹیکنیکل سپوٹ فراہم کرے گی۔

وفاقی حکومت نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈز انٹری کی تایخ میں توسیع کر دی۔خواہشمند نوجوان اب 30 نومبر تک بزنس آئیڈیاز کی انٹری جمع کرا سکیں گے۔ایوارڈ جیتنے والے نوجوانوں کو حکومت بزنس کیلئے 20 لاکھ اور ٹیکنیکل سپوٹ فراہم کرے گی۔

منصوبے کے تحت 15 سے 30 سال کے نوجوان انٹریز جمع کر اسکتے ہیں۔ نوجوان فوڈ سیکیورٹی، واٹر مینجمنٹ، سسٹین ایبل انرجی کے بزنس آئیڈیاز جمع کرا سکتے ہیں۔اربن پلاننگ،کلائیمیٹ چینج انڈ انوائرمنٹ،افارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کا کے آئیڈیاز جمع کرا سکتے ہیں۔انوویٹو گورننس اینڈ ریفارمز،سوشیالوجی اینڈ فلاسفی کے آئیدیاز جمع کرا سکتے ہیں۔میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سمیت دیگر بزنس کےآئیڈیاز بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔