چین کے صدر شی نےکینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کو کو بھری محفل میں لتاڑ دیا

چین کے صدر نےکینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کو کو بھری محفل میں لتاڑ دیا۔

جی 20 اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے چینی صدر شی نے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک روز پہلے ہوئی ملاقات کی تفصیلات میڈیا کو لیک کیوں کی گئیں۔

میڈیا نے کینیڈین الیکشن میں چین کی مبینہ مداخلت کا معاملہ اٹھائے جانے کے دعوے کیے تھے جس پر چینی صدر شی نے خفگی سے کہا کہ ہم نے جو بھی بات چیت کی تھی وہ اخبارات کوبتادی گئی ہے، یہ غیرمناسب ہے اور ایسے تو بات چیت ہوئی ہی نہیں تھی، کیا آپکی جانب سے کوئی بات یقینی بھی ہے۔

اس پر کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں ہم آزاد، کھلے اور بے تکلف ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جسے جاری رکھا جائے گا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ تعمیری ملاقاتیں جاری رہیں گی جس پر چینی صدر شی نے جواب دیا کہ اس کے لیے پہلے ماحول بناؤ اور ٹروڈو سے ہاتھ ملایا اور چل دیے۔