لانگ مارچ کے لیے جگہ کے تعین سے متعلق انتظامیہ سے پوچھنے کا حکم: سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کے تعین سے متعلق انتظامیہ سے پوچھنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف سینیٹر کامران مرتضی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا ہے؟انتظامیہ سے پوچھ کر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوآدھےگھنٹے میں انتظامیہ سےپوچھ کربتانے کا حکم دے دیا۔