آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے:سعد حسین رضوی

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔

سبزہ زار لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہاکہ خادم حسین رضوی کے تین روزہ عرس کی تقریبات میں عالمی اور قومی شخصیات کو مدعو کیا ہے۔

انہوں نے ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئےکہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے،انتخابات مقررہ وقت پر ہونےچاہیں،مہنگائی بےروزگاری کی بنیادی وجہ پاکستان بننے کے اصول سے انحراف ہے۔عمران خان سمیت آج تک جتنی بھی حکومتیں بنی ہیں ، وہ سب امپورٹڈ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم جوائے لینڈ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔