توشہ خانے کے تحائف کیلئے رقم کی ادائیگی سےمتعلق شہباز گِل کا دعویٰ جھوٹا نکلا

توشہ خانے کے تحائف کیلئے رقم کی ادائیگی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔

شہباز گِل نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف کی خریداری کیلئے 50 فیصد رقم ادا کی اور یہ رقم چیک کے ذریعے قومی خزانے میں جمع کروائی گئی، لیکن حقائق سے ثابت ہوا کہ عمران خان نے 20 فیصد رقم ادا کی جو کیش کی صورت میں قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔

عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف کی خریداری کیلئے 20 فیصد ادائیگی کا قانون بدل کر 50 فیصد ادائیگی کا قانون بنایا اور قانون بنانے کا کریڈٹ بھی لیا لیکنب پھر یہی قانون 35 دن بعد 20 فیصد ادائیگی سے گھڑی خرید کر خود ہی توڑ بھی دیا۔