جاپان میں گرفتار وزارت خزانہ کی خاتون افسر کو رہا کردیا گیا

جاپان میں گرفتار وزارت خزانہ کی خاتون افسر کو رہا کردیا گیا۔

سفیرپاکستان رضا بشیر تارڑ کے مطابق سفارتخانے کی کوششوں سے خاتون افسر رہا ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کو اگلے چند دنوں میں پاکستان روانہ کردیا جائے گا، جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ خاتون افسر پر جاپان میں بغیرلائسنس گاڑی چلانے اور دیگر الزامات تھے۔