نیب کراچی : ایک اور سینئر پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفیٰ دے دیا

نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا، نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔

استعفے کے حوالے سے آر ڈی کلہوڑو کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ آر ڈی کلہوڑو 2010 سے نیب پراسیکیوشن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

کچھ عرصہ قبل بھی نیب کراچی سے 2 سینئر پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دیا تھا