پیرو :مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا

جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ ٹرک میں موجود 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

پیرو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 20 مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پیرو کے صدر نے واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں فائر فائٹرز کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں