ڈینگی کے حملے نہ تھم سکے،55 نئے مریضوں کی تصدیق

ڈینگی کے حملے نہ تھم سکے ،چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 55 نئے مریضوں کی تصدیق، ڈینگی بخار کے 388 مریض بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

درجہ حرارت میں واضح کمی کے باوجود ڈینگی وبا میں کمی نہیں ہوسکی ہے اور مسلسل شہری مہلک وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔ ڈینگی بخار کے چوبیس گھٹنوں کے دوران 55 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 388 مریض بدستور زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں مزید 1502 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کرکے تلف کر دیا۔