لاہور : گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی شہر میں گیس بحران سر اٹھانے لگا، لاہور ریجن کے سسٹم پر شارٹ فال تیس ملین کیوبک فٹ ہونے کی وجہ سے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔

سردی کی آمد کیساتھ ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ڈیمانڈ دو سو ملین کیوبک فٹ تک جا پہنچی ہے جبکہ فراہمی 170 ملین کیوبک فٹ تک ہے۔ طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، بیشتر علاقوں میں کھانا پکانے کی اوقات میں بھی گیس میسر نہیں ہے۔

وفاقی حکومت نے کھانا پکانے کے اوقات کار میں گیس فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے تاہم ان اوقات میں بھی پریشر کیساتھ گیس فراہم کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔سوئی ناردرن لاہور ریجن نے ٹیمیں تشکیل دیکر لوڈمینجمنٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس کے باوجود صارفین کی مشکلات کم نہیں ہو سکیں۔